Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

محکمہ محنت و روزگار اور دہلی بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کی میٹنگ منعقد

وزیر محنت کپل مشرا نے ہدایات جاری کیں،ملازمت میلوں کے انعقاد کا عمل تیز کریں

نئی دہلی: 22 اپریل (میرا وطن نیوز )
نوجوانوں کے لیے ملازمتیں پیدا کرنا اور کارکنوں کی آمدنی میں اضافہ دہلی سرکار کی ترجیحات ہیں۔ دہلی میں سہ ماہی جاب میلوں کے انعقاد کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جانا چاہیے، اور دہلی بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت رجسٹرڈ کارکنوں کے لیے ہنر مندی کے تربیتی پروگرام جلد شروع کیے جائیں۔ یہ ہدایات وزیر محنت اور روزگار کپل مشرا نے بدھ کو محکمہ محنت اور روزگار اور دہلی بلڈنگ اینڈ دیگر کنسٹرکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسروں کے ساتھ محکمانہ اسکیموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران جاری کیں۔ انہوں نے روزگار، مزدوروں کے مفادات کے تحفظ اور ان کے سماجی تحفظ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔
دہلی سکریٹریٹ میں منعقدمیٹنگ کے دوران کپل مشرا نے چار لیبر کوڈز کے تحت بنائے گئے دہلی کے مخصوص قوانین کی پیشرفت کا جائزہ لیا: اجرتوں کا ضابطہ، صنعتی تعلقات کا ضابطہ، سماجی تحفظ کا ضابطہ، او ر پیشہ ورانہ حفاظت، صحت اور کام کے حالات کا ضابطہ۔ انہوں نے مرکزی سرکارکے لیبر قوانین سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے فوراً بعد مزدوروں کے مفاد میں متعلقہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے دہلی سرکار کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہدایت دی کہ زیادہ سے زیا دہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے دہلی میں سہ ماہی جاب میلوں کے انعقا د کے لیے تمام ضروری طریقہ کار کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *