
نئی دہلی :21اپریل (میرا وطن نیوز)
گزشتہ دنوں سی بی ایس ای نے کلاس دسویں کے نتائج جاری کئے تھے سال 2026کا رزلٹ پچھلے سال کے مقابلے اس سال قدر بہتر رہا۔دسویں کلاس میں جن بچوں نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان کی خوب ستائش ہو رہی ہے۔انہیں بچوں میں ایک نام سارہ حسن کا جو زینت محل گورنمنٹ سر ودیہ کنیا ودیالہ جعفرآباد دہلی کی طالبہ ہے۔
واضح رہے کہ سارہ حسن نے انگریزی میں 95، ہندی میں 91، ریاضی میں 79، سائنس میں 91، سوشل سائنس میں 95اور ا ±ردو میں 100نمبرلاکر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔سارہ حسن نے دسویں کلاس میں ا ±ردو مضمون میں صد فیصد نمبر لاکر خاندان کا نام روشن کیا ہے۔ اسکول کی پرنسپل راجیش چوہا ن نے کہاکہ یہ ہمارے اسکول کیلئے فخر کی بات ہے کہ سارہ حسن نے ا ±ردو سبجیکٹ میں صد فیصد نمبر لاکر یہ پیغام دیا ہے کہ اسکول و اساتذہ بچوں کی آبیاری اور ان کو بہتر سے بہتر تعلیم دلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اپنی بیٹی کی کامیابی پر والد وسیم حسن عباسی والدہ ادیبہ حسن عباسی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہاکہ ہمیں اپنے بچو ں کی قدم قدم پر حوصلہ افزائی کرنی چاہئے محمد فائق نے کہاکہ ہمیں دورے مضامین کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو ا ±ردو زبان پڑھنا ، لکھنا اور بولنا سکھانا چاہئے ۔
No Comments: