Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عام آدمی پارٹی نے ڈاکٹر امبیڈکر جینتی بڑے جوش و خرش کے ساتھ منائی

سرکاری دفاتر سے بابا صاحب کی تصویریں ہٹانے پر بی جے پی پر کیا حملہ

نئی دہلی، 14اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے ہیڈکوارٹر پر منگل کے روز آئین ہند کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 135ویں یومِ پیدائش نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ پارٹی کے اراکین اسمبلی، کونسلرز، قائد ین اور کارکنان نے بابا صاحب کی تصویر پر گل پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر کونڈلی سے ایم ایل اے کلدیپ کمار نے سرکاری دفاتر سے بابا صاحب کی تصویریں ہٹا نے پر بی جے پی سرکار پر حملہ بولتے ہوئے شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کا آئین مسا وات، برابری، بھائی چارہ، سماجی انصاف اور خواتین کے مساوی حقوق کی بات کرتا ہے، لیکن ذات پات اور مذہب کی سیاست کرنے والی بی جے پی بابا صاحب سے نفرت کرتی ہے، اسی لیے اس نے سرکاری دفاتر سے ان کی تصویریں ہٹوا دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار نے ڈاکٹر امبیڈکر اسکول آف ایکسیلنس کا نام بدل کر سی ایم شری کر دیا۔ ملک کا دلت سماج اس توہین کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر ایک ایسی عظیم شخصیت ہیں جن کی سالگرہ دنیا کے تقریباً 152-153ممالک میں منائی جاتی ہے۔ ا نہوں نے ملک کو ذاتوں میں بانٹنے کے بجائے ایک لڑی میں پروئے رکھنے کا پیغام دیا۔ انہوں نے سکھا یا کہ کس طرح ایک مساوی معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *