
نئی دہلی، 14اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے پیر کے روز کم از کم اجرت کے مطالبے پر ہونے والی مزدوروں کی تحریک کے تناظر میں دہلی کی بی جے پی سرکار کو نصیحت کی ہے کہ وہ اس سے سبق لے اور کم از کم اجرت کے قانون کو سختی سے نافذ کرے۔ آپ کے ایم ایل اے سنجیو جھا نے کہا کہ بی جے پی کی یوپی پولیس نے لاٹھی کے زور پر کم از کم تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے ملازمین کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی، لیکن یہ تحر یک رکنے والی نہیں ہے۔
پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں سنجیو جھا نے کہا کہ اروند کجریوال کی سرکار نے دہلی میں مزد وروں کے لیے کم از کم اجرت کا قانون بنایا اور اسے سختی سے نافذ بھی کیا، مگر اب بی جے پی سرکار میں اس پر عمل نہیں ہو رہا اور مزدوروں کو محض 8سے 9ہزار روپے ماہانہ پر کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی ملک کی واحد سرکار تھی جس نے کم از کم اجرت 15ہزار روپے سے زیادہ مقرر کی اور اس کے لیے مختلف زمرے بھی بنائے، لیکن آج قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور مزدوروں کو ان کا جائز حق نہیں مل رہا۔
No Comments: