Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دنیا کو ایران نے بتا دیا کہ جو مسلمان ہوتا ہے وہ دین و دنیا سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے:سیدسرور چشتی

کربلا ایک دن کا واقعہ نہیں تھا وہ صدیوں کی آواز تھی ، آج بھی وہی آواز گونج رہی ہے:سوامی سارنگ

خامنہ ای کی شہادت میں امت نے ایک نئی زندگی اور نیا حو صلہ حاصل کیا ہے:سیدسعادت اللہ حسینی
شہید سید علی خامنہ ای کی یاد میں جلسہ تعزیت اور مجلس چہلم میں مختلف مکتبہ فکر کے رہنماﺅں کی شرکت

نئی دہلی ،14اپریل (میرا وطن نیوز )
خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران نئی دہلی میں شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی یاد میں جلسہ تعزیت اور مجلس چہلم کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف سیاسی ،سماجی اورملی شخصیات کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے رہنماﺅں کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
جلسہ کا آغاز قاری عبد الباسط دیو بندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نظامت کے فرائض مولانا جنا ن اصغر مولائی انجام دیے اور رہبر معظم سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ہندوستان میں نمائندے ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہٰی نے ابتدائی کلمات پیش کئے ۔جبکہ ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد علی فتح زادے نےح آیت اللہ خامنہ ای کے تعلق سے گفتگو کی ۔
اس موقع پر درگاہ اجمیر شریف سے آئے سید سرور حسین چشتی نے کہا کہ دنیا کو ایران نے بتا دیا کہ جو مسلمان ہوتا ہے وہ دین اور دنیا سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہید آیت سید علی حسینی خامنہ ای اس دور کے خلیفہ راشد تھے ۔ سوامی سارنگ جی مہاراج نے کہا کہ کربلا بھی ایک دن کا واقعہ نہیں تھا وہ صدیوں کی آواز تھی اور آج بھی وہی آواز گونج رہی ہے ۔یزید بدلتا نہیں بلکہ وقت کے یزید سامنے رہتے ہیں لیکن راہ حسین بھی کبھی نہیں بدلی ۔
سابق مرکزی وزیر اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر معروف ایڈووکیٹ سلمان خورشید نے کہا کہ زندگی کیسے جی جاتی ہے اور قربانی کیا ہوتی اور شہادت کو کیسے گلے لگایا جاتا ہے ،یہ سبق شہید آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیں دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان چلا جاتا ہے لیکن حق اور انصاف ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ رہبر معظم کی زندگی میںہم سب کے لئے درس و حوصلے کے بہت سے پہلو موجود تھے اور ان کی شہادت میں امت نے ایک نئی زندگی اور نیا حو صلہ حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی قوم میں صلاحیت پیدا کی تو غیر معمو لی حوصلہ اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کی ہمت بھی پیدا کی ۔
سابق مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہم سب یہاں ایمان ،انصاف اور انسانیت کی حفاظت کے لئے عظیم روحانی پیشوا کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کا پیغام واضح تھا انہوں نے جو پوری کائنات کو پیغام دیا ہے وہ قیامت تک یاد رہے گا ۔
مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ قر آن میں کہا جا رہا ہے کہ جس نے اپنے دامن ایمان کو ظلم کے د ھبے سے پاک رکھا امن انہیں کے لئے ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پوری کائنا ت
نظام عدل پر قائم ہے اور اگر یہ نہ ہو تو کائنات تباہ ہوجائے گی ۔
مولانا سید عقیل الغروی نے مجلس عزاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم شہید سید علی حسینی خامنہ ای کی زندگی کو سمجھنے کے لئے سینکڑوں برس چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سید علی خامنہ ای ایک بہترین اد یب ،شاعر ،مفکر ،دانشور ،فقیہ اور رہبر تھے ۔مولانا نے کہا کہ شہید علی خامنہ ای رہتی دنیا کو ایک پیغام چھو ڑ گئے ہیں جس سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔مولانا کلب رشید رضوی نے کہا کہ دو قسم کے لوگ ہو تے ہیں ایک دنیا میں عیش و عشرت کے لئے اور ایک مقصد کے لئے جینے والے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خامنہ ای اصول و مقصد کے لئے جینے والے تھے۔
مولانا سید علی محسن تقوی نے کہا کہ بے شک یہ انقلاب کو بپا کرنے والی شخصیت امام خمینی ؓ تھے لیکن اس کو باقی رکھنے کا کام سینتیس سال تک رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے انجام دیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی تحریک اور انقلاب کو بپا کرنے سے زیادہ مشکل کام اس کو باقی رکھنا ہوتا ہے اور آیت اللہ خامنہ ای نے یہ کام انجام دیا۔مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ آج خود اسلامی ممالک کہنے والے ،امریکہ اور اسرائیل کی گود میں بیٹھے ہیں اور زمانہ نے دیکھ لیا کہ سپر پاور کے پانی کو مرجعیت نے اتار کر رکھ دیا ۔کل خیبر میں علیؑ کے ہاتھوں فتح ہوا اور آج علی والوں کے ہاتھوں پھر سے خیبر فتح ہوا ہے۔
جلسہ تعزیت اور مجلس چہلم میں مولانا غلام رسوم نوری ،سابق وزیر جموں و کشمیر عمران رضا انصاری،شرو منی اکالی دل دہلی کے صدر پرمجیت سنگھ سرنا ،روی شنکر کے جانشین برہم چاری پرگیہ چیتنا ،وجے کمار شر ما جاوید شراف ،سابق مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی اظہار تعزیت کیا ۔ڈاکٹر ماجد دیو بند ی نے نظم پیش کی ۔نایاب بلیاوی نے کلام پیش کیا ۔مجلس کے اختتام پر معروف نوحہ خواں شبہ عباس نے نوحہ خوانی کی ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *