Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہم دیہی دیہات کی درپیش پریشانیوں اور مسائل کو اٹھاتے رہیں گے:دیویندر یادو

نئی دہلی، 8 اپریل(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر کے ذریعہ دہلی دیہات کے گاﺅں کی ترقی اور مفادات کے لئے مسللس آواز اٹھا کر جن نائک راہل گاندھی اور 31مارچ کو دہلی کے نو منتخب ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو کے سامنے دیہا تیو ں کے حقوق اور مسائل کو اٹھانے پر دہلی دیہات مورچہ کے وفد نے بدھ کو دیویندر یادو سے ملاقات کر انہیں پگڑی باندھ کر نوازا اور مورچہ کے صدر راجیو یادو نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
دہلی دیہات مورچہ نے خاص طور پر دیہات میں زرعی اراضی کے ’سرکل ریٹ‘(کم سے کم زمین کی قیمت) کو 53 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے فی ایکڑ کرنے کی وکالت کرنے اور نئے سیکٹر بسانے کے ساتھ ساتھ گاﺅں کی 36برادری کے لئے نئے ولیج بسانے کی مانگ اٹھانے پرریاستی صدر کا شکریہ ادا کیا ۔
وفد میں راجیو نگر، بھلسوا، اور بادلی اسمبلی حلقوں سمیت مختلف علاقوں کے نمائندوںراجیو یادو، دلباگ سنگھ، روہتاش رانا، رمیش یادو، دیویندر ڈگر، رامپال یادو، شیشرام پردھان، دیانند یادو، لیکھ چند رنگا ،رام نواس یادو ڈسنترام ،سریندر لاکڑا ،پریم سنگھ ،سریش تہلان، اور برجیندر یادوبطور خاص شامل تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *