
نئی دہلی، 7 اپریل (میرا وطن نیوز)
جیسے جیسے مقدس حج 2026 کے لیے عازمین حج کی روانگی کا وقت قریب آ رہا ہے، ویسے ویسے حج سے متعلق انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر کام اور اجلاسوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ۔اسی سلسلے میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام 18 اپریل سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ٹرمینل-3 سے شروع ہونے والی حج پروازوں سے قبل، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہا ں کی صدارت میں حج انتظامات کے جائزے کے لیے ایک اہم جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں دہلی کے مختلف متعلقہ محکموں مثلاً ایم سی ڈی، دہلی پولیس، دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ، دہلی جل بورڈ، سول ڈیفنس وغیرہ کے افسران نے شرکت کی۔
اس سے قبل سینٹرل دہلی کے ایڈیشنل ڈی سی پی رشی سنگھ، آئی پی ایس کے ہمراہ دہلی کے مشہور رام لیلا مید ان میں عازمینِ حج کے لیے قائم کیے جانے والے حج کیمپ کے مقام کا معائنہ بھی کیا گیا اور وہاں جاری تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفا ق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی کے متعلقہ عملے نے بھی شرکت کی۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے کہا کہ پچھلے تجربات کی روشنی میں حج 2026کے سفر کو سہل اور خوشگو ار بنانا ہمارا مقصد ہے ۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے حج سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہو ئے بتایا کہ اس سال دہلی ریاست سے 3226 عازمین حج مقدس سفرحج پر روانہ ہوں گے، جبکہ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے شمالی ہند کے تقریباً 22ہزار عازمین حج، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی نگرانی و سرپرستی میں مقدس حج کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان تمام عازمین حج کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج کیمپ اور دہلی ایئرپورٹ تک آمد و رفت کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
No Comments: