Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

نجف گڑھ علاقے میں سی این جی اسٹیشن پر سنگین حادثہ،4افراد زخمی،2حالت تشویشناک

مقامی کونسلر نے جائے وقوع کا معائنہ کیا ،زخمیوں کو ابتدائی علاج مہیا کرانے کی ہدایت

نئی دہلی ،2اپریل (میرا وطن نیوز )
راجدھانی کے نجف گڑھ علاقے میں متراون روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن پر گیس ری فل کرنے کے دو ر ان ایک سنگین حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں کل چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حا لت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ فی الحال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ سے علاقے میں تشویش اور افراتفری کی فضاءپھیل گئی ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی میونسپل کونسلر امت کھرکھری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاکہ راحت اور بچاو ¿ کی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروںسے واقعہ کے حوالے سے مکمل تفصیلا ت حاصل کیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ اس کے بعد انہوں نے راو ¿ تولا رام اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے اسپتا ل انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *