Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

انسان کی کامیابی کا بنیادی راز طہارت نفس ہے:مولانا صفدر حسین باقری

’درگاہ شاہ نجف‘ سانکھنی میں مرحوم آغا مراد عباس کی چہلم مجلس کا انعقاد

نئی دہلی، 29مارچ(میرا وطن نیوز)
انجمن آل اطہر رجسٹرڈ سانکھنی( برانچ دہلی) کے سابق جنرل سکریٹری مرحوم آغا مراد عباس ابن حاجی مرزارحمت علی مرحوم کے چہلم کے موقع پر درگاہ شاہ نجف سانکھنی بلند شہر میں ایک مجلس عزابرائے ایصا ل ثوا ب منعقد کی گئی ۔اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید صفدر حسین باقری نے طہارت نفس کے عنوان پر خطاب کیا ۔مجلس چہلم میں سو زخوانی میر زاہد علی و ہمنوا اورنگ آبادی ، پیش خو انی چاند فیضی کربلائی ،شہادت علی ’پنٹو ‘ اور مجاور حسین ’مجاور ‘ نے کی ۔مجلس چہلم میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر ہمایوں عابد مرزا نے انجام دیے ۔
مولاناسید صفدر حسین باقری نے طہارت نفس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان کی کامیابی کا بنیادی راز طہارت نفس ہے، اس کے بغیر انسان کامیابی کے مراحل طے نہیں کر سکتا۔آپ نے فرمایا کہ اگر قرآن کی ہدایت حاصل کرنا ہے تب بھی نفس کی طہارت بہت ضروری ہے۔ مولانا نے اپنے خطاب میں طہارت نفس کے معنی بھی بتائے۔ آپ نے کہا کہ نفس کی طہارت کا مطلب اپنی انانیت کو ختم کرنا ہے،اپنے گھمنڈ اور تکبر کو ختم کرنا ہے۔
مولانا صفدر باقری نے طہارت نفس کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انسان کا کوئی بھی عمل بغیر طہارت نفس کے قبول نہیں ہو سکتا خواہ وہ نماز ہو یا روزہ ہو یا حج و زکوٰة۔ آپ نے کہا کہ اللہ کے نزدیک متکبر انسا ن کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔مولانا باقری نے تکبر کے حوالے سے شیطان کی مثال دی اور کہا کہ اسی گھمنڈ کی بیماری کی بدولت اسکی ساری عبادتیں بیکار ہو گئیں۔ آخر میں مولاناصفدر باقری نے مصایب سید الشہداءاور حضرت علی اصغر بیان کیے۔ بعد مجلس نوحہ خوانی حسن عباس نے کی ۔سوگواران خاوندہ مرزا شاہد حسین مرحوم نے مجلس چہلم میں شرکت کرنے والے اہل بستی سمیت دہلی اور این سی آر کے مومنین کا شکریہ ادا کیا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *