Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی اسکولوں کے معذور طلباءنے ’پرپل فیسٹ‘ میں حصہ لیا

ان معذور طلبہ نے راشٹرپتی بھون میں امرت باغ کا دورہ بھی کیا

نئی دہلی ،14مارچ (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن اپنے اسکولوں میں زیر تعلیم طلباءکی ہمہ گیر ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ایم سی ڈی اسکولوں میں جامع تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ اس عزم کے تحت اسکولوں میں زیر تعلیم معذور طلباءنے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں واقع امرت باغ میں منعقد’پرپل فیسٹ‘ میں حصہ لیا۔
تقریب میں ایم سی ڈی اسکولوں کے دو طلباءنے رقص پیش کیا جبکہ فینسی ڈریس مقابلے میں نو طلباءنے حصہ لیا۔ اس سال پہلی بار ایم سی ڈی اسکولوں کے طلباءکو پرپل فیسٹ میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا ۔ اس موقع پر ایم سی ڈی اسکولوں کے معذور طلبہ نے امرت باغ کا دورہ بھی کیا۔ بین الاقوامی پیرا ایتھلیٹ اور ایم سی ڈی اسکول کے پرنسپل وکاس ڈگر، محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کے ساتھ اس تقریب میں موجود تھے۔
پرپل فیسٹ ہر سال راشٹرپتی بھون کے امرت ادیان میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس ایونٹ میں ملک بھر سے معذور افراد اور طلباءشرکت کرتے ہیں، مختلف پرفارمنس پیش کرتے ہیں۔ اس سال ایک تاریخی لمحہ تھا، کیونکہایم سی ڈی اسکولوں کے 11 معذور طلباءکو پہلی بار اس پروگرام میں حصہ لینے کا موقع ملا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *