Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مرکزی سرکار کی پالیسیوں اور امریکی تجارتی معاہدے کے خلاف مظاہرہ کا اعلان

یوتھ کانگریس کے کارکنان کاجنتر منتر پر مظاہرہ اور پارلیمنٹ کا گھیراﺅ 16مارچ کو

نئی دہلی، 14 مارچ(میرا وطن نیوز)
انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی )نے ہفتے کوامریکی تجارتی معاہدے اور آئندہ پارلیمنٹ گھیراو ¿ کے حوالے سے منعقد پریس کانفرنس میں دہلی پردیش یوتھ کانگریس کے صدر اکشے لاکرا، آئی وائی سی کے قومی سکریٹری اور دہلی کے شریک انچارج کرشنا ہری، اور ہیوارن کنسانا نے موجود صحافیوں سے خطاب کیا۔
اس موقع پراکشے لاکرا نے بتایا کہکہا کہ 16 مارچ کو، انڈین یوتھ کانگریس مرکزی سرکار کی پالیسیوں اور خا ص طور پر امر یکی تجارتی معاہدے کی مخالفت کرنے کے لیے جنتر منتر پر اپنے قومی صدر ادے بھانو چب کی قیادت میں ایک بڑے احتجاج کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس مظاہرے میں ملک بھر سے یوتھ کانگریس کے کارکنا ن کی شرکت متوقع ہے۔
انڈین یوتھ کانگریس کے قومی سکریٹری اور دہلی کے شریک انچارج ہیوارن کنسانا نے بتایا کہ یوتھ کانگر یس نے 16 مارچ کو ’پارلیمنٹ گھیراو ¿‘ (پارلیمنٹ کا گھیراو ¿) کی کال جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نے قومی مسائل کے حوالے سے جتنی بھی تحریکیں چلائی ہیں ان میں سے اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ جنتر منتر پر آئندہ 16 مارچ کو ہونے والا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *