
نئی دہلی ،1مارچ (میرا وطن نیوز )
23 رمضان المبارک کے موقع پر امروہہ فاو ¿نڈیشن کی جانب سے سالانہ اسلامی کوئز ’معرفت قرآن‘ کی انعامی تقریب مسجد مصطفی جوگا بائی ایکسٹینشن اوکھلا میں منعقد کی گئی۔ اس پروگرام میں چیف گیسٹ کے طور پر عالی مولانا غلام حسین ہلاو ¿ری شریک رہے جبکہ پروگرام کی صدارت عالی مولانا افروز مجتبیٰ نے فرمائی۔
اس موقع پر گیسٹ آف آنر کے طور پر مولانا شہداب نقوی اور نواب حیدر زیدی موجود رہے۔ پروگرام میں اسپیشل انوائٹی کے طور پر ڈاکٹر سید اکمل مرتضیٰ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مولانا محمد حیدر اور مولا نا مجتبیٰ بھی پروگرام میں موجود رہے۔پروگرام کی نظامت علی عباس نوگانوی نے انجام دی۔
امروہہ فاو ¿نڈیشن ہر سال ماہِ رمضان المبارک میں ان بچوں کو قرآنِ مجید تقسیم کرتی ہے جو قرآن مکمل (ختم) کرتے ہیں۔ اس سال 15 بچوں کو قرآنِ مجید پیش کیا گیا۔معرفت قرآن اسلامی کوئز میں مجموعی طور پر 78 افراد نے حصہ لیا، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلا گروپ 10 سے 20 سال کے بچوں پر مشتمل تھا جبکہ دوسرا گروپ 20 سال سے زائد عمر کے افراد کا تھا۔مقابلے میںپہلا انعام ڈنر سیٹ،دوسرا انعام سیلنگ فین اور تیسرا انعام استری تھا۔
پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں قرآنِ مجید کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔آخر میں امروہہ فاو ¿نڈیشن کے صدر فرمان حیدر نقوی نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مہمانانِ گرامی کا شال اور مومنٹو پیش کر کے استقبال کیا۔
No Comments: