Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عورت گھریلو نظام کی روح اور خاندانی استحکام کا مرکزی ستون ہے:پروفیسر اقتدار محمد خان

نئی دہلی ،6مارچ(میرا وطن)
’ اسلام میں عورتوں کے حقوق اور ان کے مقام ومرتبے کو صدیوں پہلے ہی واضح اور متعین کر دیا گیا ہے ۔ اس لیے مسلمانوں کی بنیادی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو سمجھیں اور انہیںاپنی انفر ادی اور اجتماعی زندگی کا عملی حصہ بنائیں۔ اگر مرد دیانت داری اور ذمے داری کے احساس کے سا تھ عورت کے جائز اور شرعی حقوق ادا کرے اور معاشرہ ان حقوق کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنائے تو خوا تین سے متعلق بہت سے مسائل خود بخود ختم ہو سکتے ہیں اورایک ایسا معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے جو عد ل ،توازن اور باہمی احترام کی مضبوط بنیاد پر قائم ہو۔ ‘ان خیالات کا اظہار پروفیسر اقتدار محمد خان، صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز اور ڈین،فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شعبہ اسلا مک اسٹڈیز کی ’وومن سیل‘ اور’ صنفی آگہی کمیٹی‘کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے منعقد ایک پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہ کہا کہ عورت خاندان کی بنیاد اور گھریلو نظام کے توازن،استحکام اور تربیت نسل کی مرکزی قوت ہے،نیز گھر کی تنظیم وترتیب، بچوں کی مو ¿ثر تربیت اور خاندانی مسائل کے حل میں اس کی حکمت، صبر اور بصیرت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اس موقع پر پروفیسر سید شاہد علی، سابق صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز ،ڈاکٹر محمد ارشد،مشیر، وومن سیل اورڈا کٹر ندیم سحر عنبریں ،انچارج،وومن سیل نے اظہار خیال کیا ۔
اس موقع پر مضمون نویسی بہ عنوان ’رمضا ن کی روحانیت کی بقاءمیں خواتین کا کردار‘اور مباحثہ بہ عنوان ’اسلام میں خواتین کی بااختیاری:روایتی اور جدید نقطہ ¿ نظر‘کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، اس میں جامعہ کے مختلف شعبوں کے طلبہ وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مباحثہ میں پہلا انعام محمد عثمان ،دوسرا آمنہ،تیسرا ذیشان اور تشجیعی انعام عذرا شفیع شاہ نے حاصل کیا۔حکم کے فرائض ڈاکٹر جاوید اختر، ڈاکٹر اویس منظور ڈاراورڈاکٹر انیس الر حمن نے انجام دیے۔پروگرام کا آغاز شعبہ کی طالبہ اقصیٰ عزیز کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نظامت کے فرائض علما نے انجام دیے۔
اس موقع پر شعبہ کے جملہ اساتذہ جنید حارث، ڈاکٹر محمد مشاق،ڈاکٹر محمد خالد خان،ڈاکٹر محمد عمر فاروق ،ڈاکٹر خورشید آفاق،ڈاکٹرعبدالوارث خان،ڈاکٹر محمد اسامہ اورڈاکٹر محمد علی کے علاوہ طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کو کام یاب بنانے میں شعبہ کے ریسرچ اسکالرمحمد اکرم ،بزم طلبہ کی جنرل سکریٹری خدیجہ،محمد اسحق،شہزادی شاہین،زویا ہارون، احسان، مہرین اور ادیبہ عالم وغیرہ کا اہم کرداررہا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *