Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر دہلی کے لوگوں کو وزیر اعلیٰ کی مبارکباد

نئی دہلی، 3 مارچ(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر دہلی کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشا ت کا اظہار کیا۔ اس تہوار کو باہمی ہم آہنگی، محبت اور اتحاد کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے دہلی کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔انہوں نے دہلی کے لوگوں سے ‘ماحول دوست’ ہولی منانے کی اپیل کی اور ان سے قدرتی رنگوں کا استعمال کرنے پر زور دیا۔
اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ہولی صرف رنگوں کا تہوار نہیں ہے بلکہ ہماری مشترکہ ثقافت اور تنوع میں اتحاد کا جشن ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ ہولی کا تہوار ہر دہلی والوں کے لیے خوشی اور خوشحالی لائے۔ انہوں نے دہلی کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نفرت کو ختم کرنے اور بھائی چارے کے رنگوں سے ایک مضبوط معاشرے کی تعمیر کے لیے اکٹھے ہوں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *