Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

چودھری زبیر احمد نے جعفرآباد کے روڈ نمبر 66پر ایک نئے بورویل کا باضابطہ افتتاح کیا

بورویل کے لگنے سے موج پور وارڈ کے کئی اہم محلوں میں پینے کے پانی کی سپلا ئی بہتر ہوگی

سیلم پورحلقہ میں پانی کی دقت ختم کرنے کےلئے سرکار سے20 مزید نئے بورویل کا مطالبہ کیا گیا ہے

نئی دہلی،2مارچ (میرا وطن)
سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت جعفرآباد علاقے میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھا یا گیا ہے۔ مقامی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نےجعفرآباد کے روڈ نمبر 66پر ایک نئے بورویل کا باضابطہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میںسیاسی ا ور سماجی کارکن سید ناصر جاوید،ندیم احمد،ضرار احمد،سو نی خا ن،شاداب حسن،فیروز انصاری،منموہن گرگ، سا جد علی چودھری،انصار خان،ذیشان خان،مقیم انصا ر ی،خالد خان، افسر خان،مظفر خان،محبوب ادر یسی ،یعقوب بھائی،راو ¿ نوید،فہیم خان،حاجی رئیس ،ارشد انصاری،عمران خان اورحاجی زکریا بطور خاص موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اس بورویل کے لگنے سے موج پور وارڈ کے کئی اہم محلوں میں پینے کے پانی کی سپلا ئی بہتر ہوگی۔ خاص طور پروجے محلہ،بجرنگ بلی محلہ،سبھاش محلہ کے کے مکینوں کو اس کا بڑا فائدہ پہنچے گا ۔ اس بورویل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آٹومیٹک پمپ نصب کیا گیا ہے۔ یہ پمپ اپنے مقررہ و قت پر خود بخود چل جائے گا، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ پانی کی تقسیم کا نظام بھی بہتر طر یقے سے کام کر سکے گا۔
اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے کہاکہ سیلم پور حلقے کے ہر گھر تک صاف پانی پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے ہم نے سرکار سے20 مزید نئے بورویل کی مانگ کی ہے تاکہ پورے حلقے میں پانی کی کوئی دقت نہ رہے۔ ہم ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعفرآباد کے روڈ نمبر 66 پر یہ بورویل صرف ایک شروعات ہے۔ ہما ری کوشش ہے کہ گرمیوں کا موسم شروع ہونے سے پہلے ہی ان تمام مقامات پر کام مکمل کر لیا جائے جہاں پانی کی قلت کا اندیشہ ہے۔ مقامی لوگوں نے رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقد ام سے گرمیوں کے مو سم میں ہونے والی پانی کی پریشانی سے مستقل نجات مل جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *