Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی کے لاکھوں خاندانوں کے راشن کارڈ بنانے کی ریکھا سرکار کو فکر نہیں دیویندر یادو

تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد تقریب پر کروڑوں روپے سرکار کی تشہیر پر خرچ کردیے

نئی دہلی، 2 مارچ(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی بی جے پی سرکار نے ہولی اور دیوالی کے دوران مفت سلنڈر فراہم کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا دیا ہے، اور اب صرف درست راشن کارڈ والے ہی مفت سلنڈر حاصل کریں گے۔ ریکھا سرکار15.50 لاکھ راشن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کو مفت سلنڈر فراہم کرنے کی بات کر رہی ہے، جبکہ دہلی میں 17 لاکھ سے زیادہ راشن کارڈ رکھنے والے خاندا ن ہیں، اور لاکھوں خاندانوں کی تصدیق باقی ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا ہولی اور دیوالی کے موقع پر مفت سلنڈر دینے کا اعلان کر کے دہلی کے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں۔ دہلی سرکار کو سب سے پہلے 500 روپے میں سبسڈی والے سلنڈر فرا ہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنا چاہئے، کیونکہ مودی سرکارنے پہلے دستیاب سبسڈی کو بند کر دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ریکھا گپتا ہولی اور دیوالی کے لیے مفت گیس سلنڈر، لکھپتی بٹیا یوجنا ، اور گلا بی کارڈ کا اعلان کرنے کے لیے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں کروڑوں روپے خرچ کر کے محض تشہیر اور چہرے کی سیاست میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے کے وعدے کو بھو ل کر اب وہ مفت سلنڈر فراہم کرنے کے نام پر خواتین کے کچن کے اخراجات میں ریلیف دینے کی بات کر رہی ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *