Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

امانت اللہ خان نے اروند کجریوال کو بری ہونے دی مبارکباد

ہم سب کا یقین ہے اللہ سچ کا ساتھ دیتا ہے ،سچ کی جیت ہوئی

نئی دہلی، 27فروری(میرا وطن)
دہلی کی راﺅز ایونیو کورٹ کے ذریعہ جمعہ کو سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسود یا سمیت دیگر افراد کوشراب گھوٹالہ معاملے میں بری کردیا گیا ہے۔اس فیصلے کے بعد اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال اور آپ کے پنجاب انچارج منیش سسودیا کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں بری ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یقین ہے کہ اللہ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتا ہے اور آج سچ کا ساتھ دیا اور سچ کی جیت ہوئی ۔اس دوران امانت اللہ خان نے کجریوال کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *