Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی نے اقتدار کےلئے کجریوال پر جھوٹے مقدمات قائم کئے :سنیتا

کجریوال نے پوری زندگی ایمانداری سے گزاری ڈنلک کی ترقی سوچی

نئی دہلی، 27فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کی اہلیہ سنیتا کجریوال نے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں اروند کجریوال سمیت تمام ملزمان کو بری کیے جانے کے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے صرف دہلی کی اقتدار حاصل کرنے کے لیے کٹر ایماندار اروند کیجریوال پر جھوٹے مقدمات قائم کیے۔ جبکہ اروند کجریوال نے اپنی پوری زندگی ایمانداری کے ساتھ گزاری اور ہمیشہ ملک کی ترقی کے بارے میں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ اروند کجریوال، منیش سسودیا اور دیگر آپ رہنما ¶ں کو جیل میں ڈال کر بہت اذیت دی گئی، لیکن ہمیں مکمل یقین تھا کہ خدا ہمارے ساتھ ہے، سچ کی جیت ہوگی اور آخرکار سچ ہی جیت گیا ۔دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں جمعہ کو را ¶ز ایونیو کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیتا کجریوال نے کہا کہ سب سے پہلے وہ خدا کا شکر ادا کرنا چاہتی ہیں۔ اس دنیا میں کوئی شخص چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو جائے، وہ خدا کی طاقت سے بالا تر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے جج صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنی ہمت کا مظاہرہ کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *