
نئی دہلی، 24 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی سرکار نے راجدھانی کے نقل و حمل کے نظام کو بہتر بنانے اور د یہی علاقوں کو مرکزی شہر سے جوڑنے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اخراجات کی کمیٹی برائے خزانہ نے منگل کو نجف گڑھ ڈرین کے دونوں اطراف دو لین سڑک بنانے کے ایک پرجوش منصوبے کو منظوری دی۔ اس پروجیکٹ پر کل 453.95 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد بڑی سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا، سفر کے وقت اور ایندھن کے استعمال کو کم کرنا اور گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ دہلی کے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کو زندہ کرے گا اور دارالحکومت میں ایک متبادل انٹرا سٹی کوریڈور تیار کرے گا۔آج دہلی سکریٹر یٹ میں منعقد کمیٹی کی میٹنگ میں آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر پرویش صاحب سنگھ بھی موجود تھے۔
No Comments: