
نئی دہلی ،21فروری( میرا وطن)
انجمن آل اطہر سانکھنی (برانچ دہلی ) کے سابق صدراور آزاد پور فروٹ منڈی کے تاجر آغا مراد عباس ابن مرحوم حاجی رحمت علی کاتقریباً 65سال کی عمر میںہفتہ کوجی بی پنت اسپتال دہلی میں حر کت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہوگیا۔ا ن کے چچا زاد بھائی نجم اقبال کی اطلاع کے مطابق مرحوم کی میت کو ہفتے کی رات آدرش نگر دہلی سے ان کے آبائی و طن گاﺅں سا نکھنی ،ضلع بلند شہریو پی لے جایا جائے گا ۔ا ن کی نماز جنازہ امام شیعہ جامع مسجد سانکھنی مو لانا سید محسن مہدی زیدی پڑھائیں گے اوراتوار کو صبح 8بجے انہیںآبا ئی قبرستان علی والا باغ میں سپرد خاک کردیا جائے گا ۔
ان کے بھائی حاجی ناصر عباس کے مطابق مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بہن او ر چھ بھائی ہیں ۔وہ صوم صلٰو اة کے پابند ،خوش اخلاق ،نیک سیرت ،ملن سار شخصیت کے مالک تھے ۔مرحوم ملی اور سماجی کاموں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ۔مرحوم کا بستی کی معروف ومقبول شخصیات میں شمار ہوتا تھا۔ مرحوم درگاہ شاہ نجف،درگاہ باب المراد ، درگاہ باب زہرہ، آل اطہر سینٹر،درگاہ پنجہ شر یف او ر درگاہ شاہ مرداں سمیت دہلی کی دیگر درگاہوں اور امام بارگاہو ں میں وقتاً فوقتاً منعقد ہونے وا لی تقریبا ت اور پروگراموں میں سرگرمی سے حصہ لیتے تھے ۔ مرحوم کے انتقال پر دہلی اور این سی آر کی سماجی ،ملی اور سیاسی شخصیات نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
No Comments: