Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مولانا شباب حیدر نقوی درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی پورہ کے ایڈمنسٹریٹرمقرر

کربلاعباس باغ کے ایڈمنسٹریٹرمولاناکلب جوادکی مدت میں کی گئی توسیع

چیئرمین علی زیدی کی صدارت میںشیعہ وقف بورڈکی اہم میٹنگ منعقد

نئی دہلی ،لکھنو ¿،15فروری(میرا وطن)
اترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈکی جانب سےصوبے کے شیعہ اوقاف کی حفاظت اوربحالی کا سلسلہ بد ستو رجاری ہے۔اس دوران بورڈکے چیئرمین سید علی زیدی کی سرپرستی میںاب تک متعددوقف جائد ادیںبحال کرائی جاچکی ہیں وہیں کئی املاک سے تجاوزات کاصفایاکرکے انہیںاصل مقاصدکے لیے استعمال کرنے لائق بنایاگیاہے۔اسی سلسلے میںوقف اراضی کے بہترانتظامات اورنگرانی کے لیے چیئر مین علی زیدی کی جانب سے اکثراہم فیصلے لیئے جاتے رہے ہیں۔حالیہ فیصلہ عالمی شہرت یافتہ درگاہ عالیہ نجف ہند جوگی رام پورہ سے متعلق لیاگیاہے جس کے تحت مولاناشباب حیدرنقوی(سرسی ) کود رگاہ کاایڈمنسٹر یٹرمقرر کرتے ہوئے جلدایک کمیٹی تشکیل کرنے اور وقف بورڈکے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روزاترپردیش شیعہ سینٹرل وقف بورڈکے ہیڈکواٹراندرابھون(لکھنو)میںچیئر مین علی زیدی کی صدارت میں ایک میٹنگ ہوئی جس میںکئی اہم فیصلے لئے گئے۔میٹنگ کے دوران خاص طورپراضلاع سے متولیوںکی تصدیق واپس آنے کے لیےمیعادطے کرنے کافیصلہ کیاگیا۔وہیں مختلف اضلاع کے تقریباً13معاملات میںسماعت کے بعداتفاق رائے سے آرڈرپاس کئے گئے۔ میٹنگ میںبورڈکے ممبران مولانارضاحسین(لکھنو ¿)،ایڈوکیٹ شباہت رضوی(سدھارتھ نگر) ،چیئر مین علی زیدی(لکھنو)اورویڈیوکانفرنس کے ذریعہ سابق ایم پی بیگم نوربانو(رام پور)سے حصہ لیا ۔ طبی وجوہات کی بناپرڈاکٹرنورفاطمہ(پریاگ راج)میٹنگ میںشرکت نہیںکرسکیںجس کے لیے انہو ںنے پہلے ہی چیئرمین کوفوٹو پراطلاع دے دی تھی۔شیعہ وقف بورڈکی میٹنگ میںلئے گئے اہم فیصلو ںمیںدرگاہ عالیہ جوگی رام پورہ،کربلاعباس باغ،لکھنو ¿وغیرہ شامل تھے۔
میٹنگ میںلئے گئے اہم فیصلے کربلاعباس باغ،ہردوئی روڈلکھنومیںبطورایڈمنسٹریٹرمولانا کلب جواد نقوی،امام جمعہ(لکھنو ¿) کی مدت مدت میںتوسیع کی گئی۔مولانا شباب حیدر نقوی( سرسی سادات، سنبھل) کو درگاہ جوگی پورہ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا اور رمضان المبارک کے فوراً بعد بورڈ کو ایک انتظا میہ کمیٹی تشکیل دے کربورڈکے سامنے پیش کرنے کوکہاگیاہے۔ بورڈ کے سابق ممبر سید فیضی کے معا ملے کی بورڈمیںسماعت کی گئی جس میں سید فیضی بھی موجود تھے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *