Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ نے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 120 مسسٹ سپرے سسٹم کا کیاافتتاح

صاف دہلی کے حصول کےلئے سرکار اور نجی شعبے کی شراکت داری ضروری: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 14 فروری (میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی) ہوائی اڈے کے احاطے میں جی ا یم آر کے ذریعہ نصب 120 مسسٹ اسپرے سسٹم کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام راجدھانی میں فضائی آلو د گی پر قابو پانے اور مسافروں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار آلودگی پر قابو پانے کے لیے قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی حکمت عملیوں پر سائنسی طریقے سے کام کر رہی ہے۔
اس موقع پر جنوبی دہلی کے اممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی، بجواسن کے ایم ایل اے کیلاش گہلو ت ، جی ایم آر گروپ کے ڈائریکٹر نارائن راو ¿ کاڑا سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ نے بتایا کہ سرکار نے پہلے ہی راجدھانی میں بڑی سڑکوں اور 143 ایلیویٹڈ میٹرو اسٹیشنوں پر دھواں چھڑ کنے کے نظام نصب کر دیے ہیں۔ مزید برآں، ریئل ٹائم مانیٹرنگ نیٹ ورک کو 46 میٹرو سٹیشنوں تک پھیلا دیا گیا ہے، جو ملک کے کسی بھی شہر کے لیے سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ مزید برآں، “وایو رکشک” پہل کے ذریعے آلودگی کے معیارات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آنے والے سالوں میں یہ 100 ملین مسافروں کی تعداد کو عبور کر کے دنیا کا پانچوا ں سب سے بڑا ہوائی اڈہ بن جائے گا۔ ہوائی اڈے پر نصب مسٹ سسٹم مسافروں کو بہتر ہوا کا معیار فراہم کرے گا اور راجدھانی کے ماحولیاتی امیج کو مضبوط کرے گا۔انہوںنے جی ایم آر گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ یہ اقدام سماجی ذمہ داری اور قوم کی تعمیر کے جذبے کو ابھارتا ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *