
نئی دہلی، 13 فروری(میرا وطن)
دہلی پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے جمعہ کو پٹپڑ گنج ضلع کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ ریکھا گپتا سرکار دلت بستیوں کو تحفے دینے کی بات کر رہی ہے، لیکن اس نے روزگار، روزگار کے مواقع بڑھا نے اور دلتوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار ان بستیو ں کو بہتر بنانے کے لیے فنڈز جاری کرتی ہے، جیسے کہ سڑکیں، نالیاں، اور کمیونٹی سینٹر، لیکن حقیقت میں، کچی بستیوں اور جے جے کلسٹر کی بستیوں میں چوپالوں کی کمی ہے، اور گلیاں اور سڑکیں گزشتہ ایک دہائی سے خستہ حالت میں ہیں۔
اس موقع پر ریاستی صدر نے کہا کہ بی جے پی نے کچی آبادیوں کو مسمار کر دیا ہے، اور ان میں سے 90 فیصددرج فہرست ذاتوں کی ہیں۔ کیا بی جے پی نے انہیں متبادل رہائش یا رہائش کے دیگر ذرائع فرا ہم کیے ہیں؟ کانگریس سررکار کی مدت کار میں بنائے گئے 48ہزار فلیٹس جو غریبوں کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ابھی تک دلتوں کو کیوں نہیں الاٹ کیا گیا؟میٹنگ میں ریاستی صدر کے علاوہ سابق ریاستی صدر چودھری انل کمار، ضلع صدر دنیش کمار، میونسپل کونسلر اریبہ خان، سابق کونسلر شعیب دانش، مبصر تسویر سولنکی، ترون تیاگی، کمل اروڑہ، دیپک بھاردواج، آر سی سی رحمان، بلاک صدور، منڈل صدور، سیکٹر انچارجز، اور ضلع اور بلاک کانگریس کمیٹی کے عہدیداران نے شرکت کی۔
No Comments: