
نئی دہلی، 11 فروری (میرا وطن)
جب نوجوان شہری جمہوریت کے متحرک اداروں کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں، تو وہ نہ صرف تاریخ سیکھتے ہیں بلکہ ملک کے جاری آئینی سفر کا حصہ بھی بن جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بدھ کودہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے وزارت داخلہ کے تعاون سے مائی بھارت سینٹر کے ذریعے منعقدہ 17 ویں قبائلی یوتھ ایکسچینج پروگرام کے شرکاءکے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر مائی بھارت کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔
چھتیس گڑھ (بستر، بیجاپور، کانکیر، نارائن پور، اور موہلا-مان پور)، جھارکھنڈ (مغربی سنگھ بھوم)، مدھیہ پردیش (بالاگھاٹ)، اڈیشہ (کندھمال اور کالاہندی)، اور مہاراشٹرا (گڑھچرولی) جیسے اضلاع سے تقریباً 200 قبائلی نوجوانوں نے اس انٹرایکٹو پروگرام میں حصہ لیا۔ وفد میں 36 ڈسٹرکٹ یوتھ آ فیسرز اور پروگرام سے وابستہ دیگر اہلکار شامل تھے۔ پروگرام کے دوران، شرکاءکو ودھان سبھا ہاو ¿س کا گائیڈڈ ٹور کرایا گیا، جہاں انہیں اس کے شاندار تاریخی ورثے اور آئینی ادارے کے طور پر اس کے ارتقاءسے آگاہ کیا گیا۔یہ ڈائیلاگ پروگرام قومی اتحاد اور جمہوری شعور کو مضبوط کرنے کے لیے نوجوا نوں اور آئینی اداروں کے درمیان منظم شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے
No Comments: