Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی نے محض ایک سال میں ہی دہلی کو تباہ کردیا ہے:کجریوال

ایل جی ایک سال سے غائب ہیں ،پہلے آپ سرکار کو لکھتے تھے خط

نئی دہلی، 11فروری(میرا وطن)
دہلی میں بی جے پی کی چار انجنوں والی سرکار کی مسلسل لاپرواہی کے سبب معصوم لوگ اپنی جانیں گنوا ر ہے ہیں اور پورا سرکاری نظام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ملک کی راجدھانی میں بڑھتے ہوئے قتل اور نالوں و گڑھوں میں گر کر ہونے والی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی سرکار پر حملہ بولا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے بی جے پی سرکار کی لاپرواہی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بی جے پی نے صرف ایک سال کے اندر پوری دہلی کا ستیا ناس کر دیا ہے۔ انہیں عوام کی جان کی بھی کوئی فکر نہیں ہے۔ آخر یہ لاپرواہ سرکار اور کتنی جانیں لے گی تب جا کر ہوش میں آئے گی؟
دہلی میں بڑھتے ہوئے قتل اور حادثات پر عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی میں ندی نالوں کے خود ساختہ ماہر ایل جی ونے کمار سکسینہ ہیں اور انہی کے ما تحت ڈی ڈی اے آتی ہے۔ دہلی میں نہ جانے کہاں کہاں دہلی سرکار اور ڈی ڈی اے کے نالے کھلے پڑے ہیں، جن میں گر کر لوگ اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ایل جی خود کو لوکل گا رجین کہا کرتے تھے۔ وہ کیپ چشمہ لگا کر افسرا ن کی پوری فوج کے ساتھ سابقہ آپ سرکار کی خامیاں نکا لنے نکل پڑتے تھے۔ مگر اب ایک سال سے وہ مکمل طور پر غائب ہیں اور سرکار کو خط تک نہیں لکھ رہے، کیونکہ اب بی جے پی کی چار انجنوں والی سرکار کی حقیقت سب کے سامنے آ چکی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *