
نئی دہلی ، 10 فروری(میرا وطن)
وزیر تعلیم آشیش سود نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی موجودگی میں ملک کے نامور بین الاقوامی کرکٹر اور دہلی کے فخر شیکھر دھون سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے بعدانہوں نے اعلان کیا کہ شیکھر دھون کو 13 فروری 2026 کو دہلی میں شروع ہونے والے دہلی اسپورٹس مہاکمب کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے تئیں دہلی حکومت کی وابستگی کو دیکھتے ہوئے دھون نے بے ساختہ دہلی کے کھیلوں کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کا فیصلہ کیا۔
وزیر تعلیم آشیش سود نے یہ بھی بتایا کہ دھون نے دہلی کے بچوں اور نوجوانوں کے کھیل کو فروغ دینے کے مقصد سے یہ ذمہ داری لی ہے۔ اس موقع پر، وزیر اعلیٰ نے اپنے چیمبر میں دھون کا شکریہ ادا کیا اور دہلی کے کھلاڑیوں کے لیے ان کے تعاون کی تعریف کی۔اس موقع پر شیکھر دھون نے کہا، میں دہلی کھیل مہاکمب کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہونے پر بہت خوش ہوں۔ دہلی نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ میں اس زمین کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔
No Comments: