
نئی دہلی ،9 فروری(میرا وطن)
دہلی سرکارکے ڈرگس کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے جان بچانے والی انسداد کینسر ادویات کے معیار کو یقینی بنانے اور نازک نگہداشت سے گزر رہے مریضوں کی حفاظت کے لیے دہلی بھر میں ایک خصوصی معا ئنہ اور نفاذ مہم شروع کی۔ وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ دہلی سرکار جعلی یا غیر معیاری ادویات، خاص طور پر کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کے خلاف صفر برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ڈرگس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی کئی ٹیموں نے شہر کے اہم علاقوں میں کینسر کی دوائیں بیچنے والے 25 خو ر دہ اور ہول سیل اسٹورز کا معائنہ کیا۔ جن میں مشرقی، جنوبی مغربی اور شمال مغربی دہلی کے بڑے اسپتالو ں کے کلسٹرز اور فارماسیوٹیکل مارکیٹوں کے آس پاس کے علاقے شامل تھے۔اس معائنہ میں لکشمی نگر، یوسف سرائے، گرین پارک، اوکھلا انڈسٹریل ایریا، پسم وہار، دوارکا اور روہنی جیسے علاقے شامل تھے۔اس انفورسمنٹ مہم کے دوران چھ کمپنیاں ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس رولز کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں جن کے خلاف محکمہ نے ضابطے کے مطابق ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے معیار اور تعمیل کی تصدیق کے لیے 33 قانونی نمونے، جن میں 22 انسداد کینسر ادویات کے نمونے شامل ہیں، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور تجزیہ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ لیبا رٹری رپورٹ کی بنیاد پر محکمہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید ضروری کارروائی کرے گا کہ مارکیٹ میں کوئی بھی غیر معیاری یا جعلی ادویات فروخت نہ ہوں۔
No Comments: