
نئی دہلی ،7فروری (میرا وطن)
وزیر شہری ترقیات اور مقامی ایم ایل اے آشیش سود نے ہفتے کوجنک پوری کے علاقے میں دہلی جل بورڈ کی طرف سے کھودے گئے گڑھے میں ایک شخص کے گرنے کے بعد پیش آئے حادثے کے مد نظر مذکورہ واقعے کے اسباب کی گہن جانچ اور مستقبل میں ایسی وارادتوں کو روکنے اور اس کے ضروری اقداما ت کو یقینی بنانے کے لئے پی ڈبلیو ڈی، دہلی جل بورڈ، ٹریفک پولیس، محکمہ محصولات، اور ایم سی ڈی کے سینئر افسران کے ساتھ ایک مشترکہ معائنہ کیا ۔
معائنہ کے بعد آشیش سود نے کہا کہ جنک پوری کا حالیہ واقعہ انتہائی سنگین اور تشویشناک ہے۔ یہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ نظام کے احتساب کا معاملہ ہے۔ انہوں نے آج تمام متعلقہ محکمو ں کے سینئر افسرو ں کے ساتھ جگہ کا مشترکہ معائنہ کیا۔ واقعے کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے تکنیکی اور انتظامی دونوں سطحوں پر مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ کوئی بھی اہلکار، ایجنسی، یا ٹھیکیدار اس واقعے کے لیے بالواسطہ یا بلاواسطہ ذمہ دار پایا گیا تو اسے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مستقبل میں ہونے والے واقعات کو رو کنے کے لیے جنک پوری علا قے میں بنیادی ڈھانچے کی مجموعی سیکورٹی کا بھی آڈٹ کیا جائے گا
No Comments: