Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سورت میونسپل کارپوریشن کی صفائی سروے کی جانچ ہو

بی جے پی نے فریب دہی کے ذریعہ نگم کو نمبر 1بتایا ہے

نئی دہلی، 6فروری(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے میونسپل کارپوریشنوں کے صفائی سروے میں بی جے پی کے زیراقتدار سورت میو نسپل کارپوریشن کو ایک بار پھر پہلی رینک ملنے پرسوال اٹھائے ہیں۔ آپ کے ایم سی ڈی میں قائد حز ب اختلاف انکش نارنگ نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سورت کارپوریشن کو فریب دہی کے ذریعے صفائی سروے میں نمبر1بنایا گیا ہے، جس کی مکمل جانچ ہونی چاہیے۔
جمعہ کو آپ ہیڈکوارٹر میں سابق میئر شیلی اوبرائے اور مہیش کھینچی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکش نارنگ نے کہا کہ جب بھی ہندوستان میں صفائی سروے کی بات ہوتی ہے تو بی جے پی گجرات ماڈل کی مثال دیتی ہے اور گجرات کو زمین کی جنت اور ملک کا سب سے صاف شہر بتایا جاتا ہے، لیکن زمینی حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ اس کے باوجود صفائی سروے میں سورت میونسپل کارپوریشن کو پہلا انعام دے دیا گیا اور یہ دکھایا گیا کہ سورت میں 100 فیصد ڈور ٹو ڈور کچرا کلیکشن اور نِستاران ہوتا ہے، جبکہ یہ دعویٰ سراسر غلط ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *