درگاہ باب المرادسانکھنی میں مرزا وفادار حسین کی مجلس چہلم آج
مولانا سید رضا حیدر کاظمی، مظفر نگر مجلس کو کریں گے خطاب

بلند شہر ،5فروری(میرا وطن )
انجمن آل اطہررجسٹر سانکھنی( برانچ دہلی) کے ماتمی دستہ سکریٹری مرزا نظام حیدر (ننا) کے سسرمرزا وفا د ار حسین ابن ماسٹر سجاد حسین مر حوم کے چہلم کے موقع پر ایصال ثواب کی مجالس6فروری برو ز جمعہ کو د رگاہ باب المرادسانکھنی بلند شہر میں منعقد ہورہی ہیں ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق پہلی مجلس جمعہ کو صبح 10بجے اور دوسری مجلس بعد نماز مغربین منعقد ہوگی ۔ ان مجا لس میں مو لانا سید رضا حیدر کاظمی مظفر نگر خطاب فرمائیں گے ۔جبکہ سوز خوانی ماسٹر مشیر اختر، پیش خوانی ما سٹر مبین الحسن ،ماسٹر عاشق منتظر ،شاہد مرزا اور ماسٹر غلام السیدین کریں گے ۔نظامت کے فرا ئض مولا نا بابر عظمتی انجام دیں گے۔سوگوار خاندان نے مومنین سے مجالس عزا میں شرکت کی درخوا ست کی ہے
No Comments: