Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سرکارکے سامنے عوامی مسائل اٹھائے جاتے رہیں گے

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی میٹنگ منعقد

میٹنگ میں اردو کے ارتقا پر مشاورت اور مذاکرہ ہوا

نئی دہلی،5 فروری (میرا وطن)
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن صوبہ دہلی کی میٹنگ یو ڈی او کے قومی صدرحکیم سید احمد خان کی زیر سرپر ستی عرفان احمد اعظمی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں اردو کے ارتقا پر مشاورت اور مذاکرہ ہوا، گز شتہ ایجنڈا پڑھ کر سنایا گیا۔ حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی نے بتایا کہ انہوں نے مساجد کا سروے کیا جس میں کئی جگہ مساجد کے نام تک نہیں لکھے ہوئے ہیں، بہت ساری جگہ پر نام اکثر انگریزی یا ہندی میں لکھے ہوئے ہیں البتہ اردو میں یہ نام نایاب ہو رہے ہیں، ذمہ داران مساجد نے بھی خاطرخواہ توجہ نہیں کی ہے۔
ڈاکٹر نجم السحر نے کہا کہ سرکاری نظام معطل سا لگتا ہے گویا کسی بھی طرح توجہ نہ کے برابر ہو رہی ہے ا لبتہ کوشش جاری ہے جاری رہے گی کہ تحریری یا ای میل کے ذریعے گورنمنٹ کے روبرو اپنے مسائل ر کھتے رہیں گے۔ اس موقع پر ماسٹر مقصود احمد نے کہا کہ یو ڈی صوبہ دہلی کے اہداف بہت سے ہو سکتے ہیں میری رائے ہے کہ چاہے کام ایک ہو، اگلی میٹنگ میں اس کے رزلٹ اور عملی پہلو کو مقدم کیا جائے جیسے مساجد میں ضروری ہدایت کی بابت ہر جگہ اردو میں ڈیجیٹل پوسٹر چسپاں کیے جائیں۔
مفتی ڈاکٹر جاوید انور نے کہا مشترکہ کوششوں سے ہر چھوٹا کام بھی ایک دن بڑا ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر عشر ت کفیل نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو اردو ٹیوشن کے ذریعے پڑھا رہا ہوں اکثر بچے انگلش میڈیم اسکو ل میں پڑھائی کر رہے ہیں۔ وسیم احمد صدیقی نے کہا کہ ہم کو انفرادی یا اجتماعی مجالس میں قرآن کی ٹیو شن کے ساتھ اردو ٹیوشن کے لئے عوام میں ترغیب دینی چاہیے۔ ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ ہم سب لوگ رضا کارانہ کام کر رہے ہیں اللہ قبول فرمائے،آمین۔ میٹنگ میں اتفاق رائے سے محمد عمران قنوجی کو خزانچی اور حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی کو سکریٹری منتخب کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *