Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی سے کمسن بچوں بالخصوص لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ

پردیش صدردیویندر یادو نے ایل جی کو خط لکھ کر کیا مطالبہ کیا

معاملے کی مکمل تحقیقات کےلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے

نئی دہلی، 4 فروری(میرا وطن)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے بدھ کو دایل جی کو ایک خط لکھ کر دہلی سے چھوٹے بچوں بالخصوص لڑکیوں کی بڑی تعداد میں گمشدگی/اغوا ہونے کی مکمل تحقیقات کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے کا مطا لبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2026 کے پہلے 27 دنوں میں 807 لوگ لاپتہ ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے، نوجوان لڑکیاں اور خواتین شامل ہیں، جو کہ ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں روزانہ 27 افراد لاپتہ ہونے کے باوجود دہلی کی ریکھا گپتا سرکار اور مرکزی وزار ت داخلہ خاموش ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ ایک خاتون وزیر اعلیٰ کی قیادت والی سرکارکے باوجود دہلی میں بچو ں ، لڑکیو ں او ر خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پولیس دہلی میں عام لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ دہلی پولیس مرکزی وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہے، اور بڑی تعداد میں لڑکیوں و خو ا تین کی گمشدگی جیسے سنگین جرائم پولیس کی ناک کے نیچے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2025 میں دہلی میں 25 قتل اور 491 اقدام قتل، 1901 عصمت دری کے واقعات، 1708 خواتین کے خلا ف جرائم، 337 چھیڑ چھاڑ کے واقعات، 1326 ڈکیتی کے واقعات، اور 212 پھروتی کے واقعات ہوئے، جس سے پولیس کے کنٹرول اور امن و امان کی واضح کمی کو بے نقاب کیا گیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *