
نئی دہلی، 4 فروری (میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے دیہی دہلی میں بھلسوا لینڈ فل سائٹ سے کچرا ڈالے جانے پر بی جے پی سرکار کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ایم سی ڈی میں قائد حزب اختلاف انکش نارنگ کی قیادت میں بدھ کوآپ کے کونسلر بھلسوا لینڈ فل سائٹ پر گئے اور بی جے پی سرکار کے خلاف احتجاج کیا۔
اس موقع پر انکش نارنگ نے بتایا کہ بی جے پی زیرقیادت ایم سی ڈی بھلسوا کا کچرا ہزاروں ٹرکوں میں بھلسوا، کراری، راما وہار، منڈکا اور سوروپ نگر کے دیہی دیہاتوں میں ڈال رہی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں پانی جمع ہو رہا ہے اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا پر زور دیا کہ وہ معصوم لوگوں کی زندگیوں کو برباد نہ کریں۔ اگر وہ دہلی کو کچرے سے پاک نہیں کر سکتی تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ اس موقع پر ایم سی ڈی کے شریک انچا رج پروین کمار اور پریتی ڈونگرے کے ساتھ پارٹی کونسلر اور کارکنان موجود تھے۔
No Comments: