
نئی دہلی، 4 فروری (میرا وطن)
قومی راجدھانی کی ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی ) نے کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیوایم ) کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ڈیزل جنر یٹر سیٹوں کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر معائنہ مہم شروع کی۔اس دوران 300 صنعتی اور تجارتی ادا ر وں میں نصب ڈیزل جنریٹر سیٹوں کا معائنہ کیا گیا۔ سی اے کیو ایم ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے 108 یونٹس کو سیلنگ میمو اور وجہ بتاو ¿ نوٹس جاری کیے گئے۔
کابینہ وزیرمنجندر سنگھ نے کہا’ تحقیقات سے پتہ چلا کہ متعلقہ اداروں نے نہ تو اپنے جنریٹر سیٹ کو صاف ایندھن کی ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا ہے اور نہ ہی سی اے کیو ایم ہدایات نمبر 76 اور 87 کے تحت لازمی ا خر اج کنٹرول کرنے والے آلات نصب کیے ہیں۔ڈیزل جنریٹر سیٹ جن میں اخراج کنٹرول کے منظو ر شدہ نظام نصب نہیں ہیں، صحت عامہ اور ماحولیات کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
No Comments: