
نئی دہلی،4فروری (میرا وطن)
گزشتہ سال کالکاجی علاقے میں المناک حادثے میں بائک سوار سدھیر کمارکے اوپر درخت گرنے سے موت ہوگئی تھی ۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ان کی اہلیہ سنیتا دیوی کو 10 لاکھ روپے کاامدادی چیک پیش کی۔ انہوںنے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ انہیں بیوہ کی پنشن اور خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملا زمت فراہم کریں۔ اس موقع پر جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی موجود تھے۔ انہوں نے متاثرہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ کالکاجی علاقے میں ہنس راج سیٹھی مارگ پر پیش آیا تھا۔ ایک بڑا درخت سدھیر کمار پر اس و قت گرا جب وہ تیز بارش کے دوران وہاں سے گزر رہے تھے۔ ان کے ساتھ موجود ان کی بیٹی بھی زخمی ہو گئی۔ سدھیر کمار کی اسپتال پہنچنے پر افسوسناک موت ہوگئی۔ وہ تغلق آباد کے بازار محلہ کے رہنے والے تھے۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ سنیتا دیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
No Comments: