Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

چار انجن والی بی جے پی سرکار نے دہلی کو بنا دیا ہے مجرموں کی راجدھانی

دہلی میں محض جنوری سے اب تک 40سے زٓئد قتل ہوچکے ہیں :سنجیو جھادہلی میں محض جنوری سے اب تک 40سے زٓئد قتل ہوچکے ہیں :سنجیو جھا

نئی دہلی، 22جنوری(میرا وطن)
دہلی میں بگڑتی ہوئی قانون و امن کی صورتحال پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ چار انجن والی بی جے پی سرکار نے دہلی کو مجرموں کی راجدھانی بنا دیا ہے۔ صرف جنوری میں اب تک 40سے زائد قتل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فائرنگ، مارپیٹ اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ مجرم بے خوف ہیں۔ اس کی تازہ مثال وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے گھر سے چند ہی فاصلے پر آپ کارکن رچنا یادو کا دن دہاڑے قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون و امن کے معاملے پر آپ کے منتخب عوامی نمائندوں نے خط لکھ کر کئی مرتبہ دہلی پولیس کمشنر سے ملاقات کا وقت مانگا، لیکن اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔
جمعرات کو آپ ہیڈکوارٹر میں رکنِ اسمبلی کلدیپ کمار کے ساتھ پریس کانفرنس میں سنجیو جھا نے کہا کہ دہلی ملک کی راجدھانی ہے، مگر اب یہ مجرموں کی راجدھانی بن چکی ہے۔ اگر یکم جنوری 2026سے اب تک کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو دہلی میں 40سے زائد قتل ہو چکے ہیں۔ سڑکوں پر کھلے عام فائر نگ ہو رہی ہے اور چھیڑ خانی کی خبریں عام ہو گئی ہیں، مگر اس ملٹی انجن والی سرکار کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انتخابات سے پہلے ان لوگوں نے دہلی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ڈبل انجن کی سرکار ہوگی تو دہلی والوں کو تمام مسائل سے نجات مل جائے گی۔سنجیو جھا نے کہا کہ یہ ملٹی انجن والی سرکار در اصل ملٹی پرابلم (متعدد مسائل)لے کر آئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *