Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

پیارے لال بھون میں گروپ آرٹ نمائش ’آرٹ نا آرٹ‘کا انعقاد

آرٹ کے ذریعے لوگ ا پنے تجربات کا اظہار کرتے ہیں:پرمجیت پما

نئی دہلی ،22جنوری (میرا وطن)
نو شری آرٹ اینڈ کلچر تنظیم نے جمعرات کوآرٹیزن آرٹ گیلری، پیارے لال بھون، بہادر شاہ ظفر مار گ نئی دہلی میں گروپ آرٹ نمائش ’آرٹ نا آرٹ‘کا انعقاد کیاگیا۔ اس نمائش میں ملک بھر سے کل 32 فنکا روں نے حصہ لیا جن میں آل انڈیا پینٹنگ مقابلے سے منتخب کیے گئے تھے۔
اس موقع پرمہمان خصوصی، نیشنل اکالی دل کے صدر پرمجیت سنگھ پما نے کہا، ’آرٹ ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے لوگ ا پنے احساسات، خیالات اور تجربات کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسی زبان ہے جو الفاظ کی حدود سے نکل کر لوگوں کے دلوں سے جڑتی ہے۔۔اس موقع پر تنظیم کے صدر موہت منوچا نے کہا کہ تنظیم فنکاروں کو ان کی صلاحیتوں اور قابلیت کے مطا بق ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کرتی ہے۔
اس قومی آرٹ نمائش میں ملک کی مختلف ریاستوں جھارکھنڈ سے اجے کشور ناتھ پانڈے اور انوپ کمار دوبے، مہاراشٹر سے انجنا سنجے گھیساس، آریہ سندیپ مولے، اور کرپا شاہ، اتر پردیش سے اپراجیتا را ئے اور پوجا، بہار سے ارون کامٹی، راجیش راٹھور، اور راجیب اگروال، آیوش اگنی ہوتری، مہاوی کمار ، دھرو کمار، مہاراشٹرا، مہاراشٹرا، مہاراشٹر، موہک سنگھ، راجیش راٹھور ، نئی دہلی سے پردیپ ہلدر، ر شی گپتا ، رویندر کمار، سوہنی بنرجی، سورج کمار، سریندر کلر، اور ذکیہ راشد، پنجاب سے گوریندر پال سنگھ اور جسپریت موہن سنگھ، تمل ناڈو سے ایم سریش کمار، آسام سے میگھا جین، ہریانہ سے ریا گپتا، سرا د یندو ڈنڈا اور تلنگانا سے راجہ سوہنی اور سوگنتا راجہ شامل ہیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *