Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

2026کے بجٹ اجلاس کی کارروائی معمول کے مطابق چلے

تمام پارٹیاںاور اراکین اعلیٰ ایوان میں تعاون کریں:اسپیکر

نئی دہلی 21 جنوری (میرا وطن)
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آئندہ بجٹ اجلاس کی کارروائی معمول کے مطابق چلائے جانے کے تعلق میں کہا کہ اعلیٰ ایوان میں مسلسل، منصوبہ بند تعطل اور رکاوٹیں ملک کی جمہوریت کے لیے سازگار نہیں ہیں۔ جب ایوان میں خلل پڑتا ہے تو سب سے زیادہ نقصان اس شہری کو ہوتا ہے جس کے مسئلے پر با ت ہونی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بحث اور مکالمے کی روایت کو مضبوط کرنا چاہیے، خلل نہیںڈالنا چاہئے۔
اسپیکرنے تمام جماعتوں کے قائدین اور اراکین سے ایوان کے کام کاج کو احسن طریقے سے چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی اور اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت میں عوام سب سے بالاتر ہوتے ہیں اور عوام کے سامنے ہمارا احتساب صرف انتخابات کے دوران نہیں بلکہ ہر دن اور ہر لمحہ ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 28 جنوری سے شروع ہوگا۔ اجلاس کے پہلے دن صدر درو پد ی مرمو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ اس سے بجٹ سے متعلق پار لیمانی کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مسلسل نویں بار ملک کا بجٹ پیش کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ اس بار مرکزی بجٹ اتوار یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افسروںنے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے بجٹ اجلاس کے عارضی شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس شیڈول کے مطابق صدر دروپدی مرمو 28 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونو ں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔ ہر سال نئے اجلاس کا آغاز صدر کے روایتی خطا ب سے ہوتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *