Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہائی کورٹ کا مساجد اور درگاہوں کے خلاف بار بار پی آئی ایل درج کرنے پر این جی او کو تنبیہ

سوشل اینڈ آرٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کی ستائش کی

نئی دہلی ،14جنوری (میرا وطن)
سوشل اینڈ آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے اخبار کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ دہلی ہائی کور ٹ نے بدھ کو ایک تنظیم ’سیو انڈیا فاو ¿نڈیشن‘کو تنبیہ کی جو بار بار پی آئی ایل (عام مفاد کی دعویٰ) درج کر رہی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہلی میں مساجد اور درگاہیں سرکاری زمین پر تجاوز کر رہی ہیں۔
انہوں نے ہائی کورٹ کے اس ریمارکس کی ستائش کی ہے ۔
انہوں نے جاری بیان میں کہا کہ چیف جسٹس دیویندرا کمار اپادھیایا اور جسٹس تیجس کاریا پر مشتمل ڈو یزن بینچ نے کہا کہ وہ تنظیم کے رویے کو پسند نہیں کرتے اور یہ کہ وہ کورٹ کی پی آئی ایل کی حدود کا غلط استعمال کر رہی ہے۔چیف جسٹس اپادھیایا نے کہا’آپ صرف ایک قسم کی تجاوز دیکھتے ہیں؟ ہم اس کو پسند نہیں کرتے۔ آ پ کورٹ کے عمل کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ ہر ہفتے آپ شہر میں چکر لگاتے ہیں، کوئی دینی ساخت دیکھتے ہیں اور پی آئی ایل درج کر دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت کے اور بھی طریقے ہیں۔کیا آپ گنیز بک آف ورلڈ ریکار ڈز میں اپنا نام درج کروانا چاہتے ہیں؟ آپ کو سماج میں کوئی دوسری برائی نظر نہیں آتی؟ لوگ جو صا ف پانی نہیں پا رہے، لوگ جو بھوک سے مر رہے ہیں — وہ آپ کو نظر نہیں آتے؟ آپ صرف تجاوز دیکھتے ہیں؟ براہ کرم اس طرح پی آئی ایل کا غلط استعمال نہ کریں۔ یہ دعوے ہمیں پریشان کرتے ہیں۔کورٹ نے کہا کہ وہ 21 جنوری کو اس کیس کو دوبارہ سماعت کرے گی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *