Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جنوبی دہلی میں ایک درجن سے زیادہ کچی آبادیوں میں بیت الخلا کی تعمیر

بدھوڑی نے 10 کروڑ روپے کے بیت الخلا کے تعمیر ی کام افتتاح کیا

نئی دہلی،13جنوری (میرا وطن)
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اپنے لوک سبھا حلقہ میں ایک درجن سے زیادہ کچی آبادیوں میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے بیت الخلاءکی تعمیر اور تزئین و آرائش کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کال کے بعد وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی سرکار نے اس اہم کام کے لیے تیزی سے فنڈنگ کی۔انہوں نے بدر پور، تغلق آباد، کالکاجی، اور دیولی اسمبلی حلقوں میں کچی بستیو ں میں بیت الخلاءکی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف کچی بستیوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ خاص طور پر خواتین کی حفاظت اور وقار کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
آج جن کچی بستیوں میںبدھوڑی نے بیت الخلاءکی تعمیر شروع کی ان میں بدر پور علاقے میں پرساد نگر کچی بستی، کالکاجی میں سری نواسپوری میں اندرا کیمپ اور اوکھلا ریلوے اسٹیشن کے پیچھے کچی آبادیو ں کا کیمپ، تغلق آباد کے ہرکیش نگر وارڈ میں 6 کچی بستیاں یعنی سنجے کالونی، نیو سنجے کیمپ، اندرا کلاد اور پیہار پور میں شامل ہیں۔ وارڈ – دیولی علاقے میں ماتا مندر کے قریب اور پٹرول پمپ کے پیچھے اور جنتا جیون کیمپ اور دکشن پوری کی کچی آبادی۔ اس موقع پر جنوبی ضلع بی جے پی کی صدر مایا بشڈ،کونسلر راج پال سنگھ، نامزد کونسلر روہتاس کمار ایڈوکیٹ اور کونسلر ممتا پون بھی موجود تھیں

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *