Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی ایم سی ڈی کو مفلوج کرنے کی تیاری میں:انکش نارنگ

وزیر اعلیٰ نے کونسلروں 25 لاکھ سے زیادہ کا بجٹ دینے سے کیا انکار

نئی دہلی، 12 جنوری (میرا وطن )
عام آدمی پارٹی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ایم سی ڈی کونسلروں کو 25 لاکھ روپے سے زیادہ کا بجٹ دینے سے فلیٹ دینے سے انکار پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایم سی ڈی میں اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے کہا کہ بی جے پی ایم سی ڈی کو مفلوج کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس لیے اپنے گھر پر نئے سال کے موقع پر لنچ کے دوران، وزیر اعلیٰ نے کونسلروں سے کہا کہ وہ اب 25 لاکھ روپے سے زیا دہ کا بجٹ وصول نہیں کریں گے۔ نتیجتاً کونسلر عوامی کام کرنے سے قاصر ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ نے پیر کو منعقد پریس کانفرنس میںکہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کونسلروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ایم ایل اے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ان کے ذریعے نگرانی کریں کہ آیا ان کے علاقوں میں کام ہو رہا ہے۔ ’آپ ‘بی جے پی کی پالیسیوں کی مخالفت کرتی ہے اور کونسلروں کو ان کا حق ملنے کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں سے ایوان تک لڑے گی۔
انکش نارنگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اب واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ کونسلروں کو مزید بجٹ نہیں ملے گا۔ یہ بی جے پی کی طرف سے ایم سی ڈی میں خلل ڈالنے اور اسے ٹھپ کرنے کی کوشش ہے۔ عام آدمی پارٹی سی ایم ریکھا گپتا کے بیان کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ آپ کے پاس 101 کونسلر ہیں اور ان کی بھی عوام کے تئیں ذمہ داری ہے۔ عام آدمی پارٹی ایوان سے لے کر سڑکوں تک کونسلروں کو بجٹ فراہم نہ کرنے کی بی جے پی کی پالیسی کی سخت مخالفت کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کونسلروں کو دہلی حکومت سے ان کے حقوق ملیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *