Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یمنا ندی میں بڑھتی ہوئی آلودگی سے زہریلی جھاگ پھیل رہے ہیں

بی جے پی سرکارکے جمنا صفائی کے دعووں کی کھلی پول :دیویندر یادو

نئی دہلی، 12 جنوری(میرا وطن )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ یمنا میں بڑھتی آلودگی کے سبب پھیلے زہریلے جھاگ کے متعلق کہا کہ جمنا کی صفائی پر ڈھنڈورا پیٹنے والی بی جے پی کی دہلی سرکار جمنا کی صفائی کے لیے 500 کروڑ روپے کا بجٹ رکھنے او سرمائی اجلاس میں اس میں 180 کروڑ روپے جوڑ کر واہ واہی لوٹنا سب بدعنوانی کے لئے رقم کو منصوبوں کے لئے مختص کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمنا کا پانی اوسط معیار سے کئی سو گنا زیادہ آلودہ پایا گیا ہے اور یہ کہ بغیر ٹریٹمنٹ شدہ سیوریج بڑے نالوں سے براہ راست یمنا میں جا رہا ہے۔
جمنا کی صفائی سے متعلق بی جے پی کے وعدوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کے جمنا کی صفائی کے وعدے، کبھی پانی کے جہاز چلانے کا اعلان، کبھی جمنا میں جے سی بی مشینیں کھڑی کرنے، کبھی اپنے ایم ایل اے کو یمنا کا پانی پینے اور جمنا کو صاف کرنے کا دعویٰ کرنے والے سبھی نے دہلی کے لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال دو ماہ میں ختم ہو جا ئے گا۔ دیویندر یادو نے کہا کہ 11 جنوری 2026 کی ڈی پی سی سی رپورٹ واضح طور پر ظاہر کرتی ہے کہ اکتوبر میں جب یمنا میں پانی کا بہاو ¿ بہت اچھا تھا، بی او ڈی اب بھی 20 ملی گرام فی لیٹر تھا اور نومبر دسمبر میں کم بہاو ¿ کی وجہ سے جھاگ اور بدبو واپس آگئی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *