
نئی دہلی/نوئیڈا،5جنوری (میرا وطن )
باکسنگ فیڈ ریشن آف انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 9ویں ایلیٹ مینز اینڈ ویمنز نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2026 کاگزشتہ روزباقاعدہ طور سے آغاز ہوگیا جو گوتم بدھ یونیورسٹی، گریٹر نوئیڈا میں
10 جنوری تک جاری رہے گی ۔ا س کا افتتاح بی ایف سی کے سکریٹری جنرل پرمود کماراور تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر زبید الرحما ن عرف ببن میاں نے کیا ۔افتتاحی تقریب میںتنظیم کے دیگر عہد یداروں کے ساتھمینز اینڈ ویمینز ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کے علاوہ دیگر مہمان بھی موجود تھے ۔
واضح رہے کہ 9ویں ایلیٹ مرد و خواتین نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ انڈیاکی جانب سے نافذ آلودگی کنٹر ول اقدامات کے پیش نظر ہندوستان کے سرکردہ باکسرز ایلیٹ مرد و خواتین نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یہ ایونٹ ہندوستانی باکسنگ کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے جہاں مرد وں اور خواتین کی نیشنل چیمپئن شپ ایک ہی مقام پر بیک وقت منعقد کی جا رہی ہیں۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے تقر یباً 600 باکسرز کی شرکت متوقع ہے۔ مردوں اور خواتین کے لیے 10 وزن کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے۔ کئی معروف نام اور ابھرتے ہوئے چیلنجرز اعلیٰ اعزازات کے لیے مقابلہ کریں گے۔ قومی ٹیم کے انتخاب پر اس ایونٹ میں خاص توجہ مرکوز رہے گی۔
اس موقع پرڈاکٹر ببن میاں نے کہا کہ ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز میں ہماری حالیہ کامیابی نے اس نظام کی طاقت کو ثابت کیا ہے۔ آئندہ چیلنجز کی تیاری کے دوران یہ چیمپئن شپ ان کھلاڑیوں کی شناخت اور تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی جو مستقبل میں ہماری امیدوں کو آگے بڑھائیں گے۔ بی ایف آئی کے صدر اجے سنگھ نے کہا کہ مضبوط نظام طویل مدتی کامیابی کی بنیاد ہوتا ہے اور نیشنل چیمپئن شپ وہ مقام ہے جہاں یہ نظام حقیقی طور پر شروع ہوتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مواقع پیدا کرتا ہے صلاحیتوں کو سا منے لاتا ہے اور ہر باکسر کو قومی کیمپ تک منصفانہ راستہ فراہم کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز کے کئی نمایاں ستاروں نے اپنے کیریئر کا آغاز سابقہ نیشنل چیمپئن شپ سے کیا تھا۔ سچن سیواچ اور ہتیش گولیا جنہوں نے ورلڈ باکسنگ کپ فائنلز میں گولڈ میڈل جیتا وہ پہلے نیشنل چیمپئن رہے۔ مینکشی اور جیسمن جو اس وقت عالمی چیمپئن ہیں انہوں نے بھی اپنی ابتدائی پہچان انہی چیمپئن شپ میں بنائی تھی۔ لاس اینجلس 2028 اولمپک سائیکل کی جا نب بڑھتے ہوئے بین الاقوامی کیلنڈر کے ساتھ نیشنل چیمپئن شپ ایک بار پھر ہندوستان کے ایلیٹ پر وگرام کا دروازہ بن گئی ہے۔سروسز مردوں کے دفاعی نیشنل چیمپئن کے طور پر میدان میں اتریں گی جبکہ ریلوے خواتین کی ٹیم چیمپئن شپ کا خطاب برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔
No Comments: