
نئی دہلی ،2جنوری (میرا وطن)
جشن جوہرپروگرام کے مرکزی آرگنائزر ندیم الدین چودھری نے مولانا محمد علی جوہر2025-ایوارڈ تقریب کی شاندار کامیابی کے لیے میں اپنے تمام ساتھیوں، سینئر اور جونیئر، اور جامعہ برادر ی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ کامیابی باہمی تعاون، محبت اور اتحاد کا نتیجہ ہے اور ان تمام لوگو ں کی محنت سے ممکن ہوئی جنہوں نے دن رات محنت کی۔میں خاص طور پر ان ساتھیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے دور دراز مقامات، مختلف شہروں اور دیگر ممالک سے سفر کیا۔ آپ کی موجودگی، آپ کے وقت اور آپ کے جذبے نے اس پروگرام کی عظمت اور اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔
اس موقع پر ندیم الدین چودھری نے کہا کہ میں اپنے تمام مہمانوں، خاص طور پر وائس چانسلر، تمام معزز مہمانوں، مقررین، اور شرکت کرنے وا لے ہر فرد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کی موجودگی نے واقعی اس پروگرام کو یادگار بنا دیا۔پروگرام کی تیاری سے لے کر اس کے باریک بینی تک، پردے کے پیچھے کام کرنے والا ہر ساتھی قابل تعریف تھا۔ یہ کامیابی کسی ایک شخص کی کوششوں کا نتیجہ نہیں بلکہ ہماری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔دعا ہے کہ جوہر کا جشن ہماری روایات، ثقافت اور بھائی چارے کو مضبوط کرتا رہے۔ ایک بار پھرہماری ٹیم کے رکن ندیم احمد ،اسد چودھری بلو ،ساجد چودھری،سید محمد کاظم اور ڈاکٹر عابد حسین جامعہ برادری کا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں
No Comments: