Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کیا سپرم کورٹ میٹرو میوزیم کا افتتاح

واجپئی کے میٹرو ویزن نے دہلی کے طرز زندگی کو بدل دیا ہے

نئی دہلی، 17 دسمبر(میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میٹرو اسٹیشن پر جدید ترین دہلی میٹرو میوزیم کا افتتاح کیا۔ انہو ں نے ماحولیات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں میٹرو کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو نے دہلی کی سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی تعداد کو کم کرنے اور آلودگی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے میٹرو ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے دہلی میٹرو کے منصوبے کو منظوری دی تھی تو کسی کو یقین نہیں تھا کہ میٹرو ہندوستان میں اتنی کامیاب ہوگی۔
اس تقریب میں کابینہ وزیر ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ، دہلی میٹرو کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس کمار اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ یہ میوزیم ہندوستان کے جدید ترین شہری ٹرانسپورٹ سسٹم، دہلی میٹرو کے 30 سالہ سفر کو واضح طور پر پیش کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میٹرو نے صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے اور دہلی کے ٹرانسپورٹیشن سسٹم کو جدید بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔
سابق وزیر اعظم واجپئی کے میٹرو ویڑن کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج راجدھانی میں تقریباً 400 کلومیٹر پر محیط میٹرو نیٹ ورک ہے، 289 اسٹیشن ہیں، اور روزانہ 35سے 37ملین مسافر میٹرو کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کامیابی نے دہلی میں سفر اور زندگی کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ دہلی میٹرو کی اہمیت آج اس وقت محسوس ہوتی ہے جب ہمیں جلدی سے کہیں جانے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ محسوس کرنا ہوتا ہے کہ دہلی میٹرو نے راجدھانی میں سفر کو کتنا آسان بنا دیا ہے۔
نیا میٹرو میوزیم 19 دسمبر سے عوام کے لیے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا۔ یہ منگل سے اتوار تک کھلا رہے گا، اور پیر اور عوامی تعطیلات پر بند رہے گا۔ داخلہ فیس صرف 10 روپے فی شخص ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *