نئی دہلی : نئے مہینے کا آغاز ہوتے ہی صارفین کو ایک بار پھر مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ یکم ستمبر سے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اتوار سے اب دہلی میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 39 روپے مہنگا ملے گا۔ آئی او سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سے لے کر ممبئی تک کمرشیل گیس سلنڈر کی نئی قیمتیں یکم ستمبر 2024 کو صبح 6 بجے سے نافذ کر دی گئی ہیں۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کیلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ 14 کیلو والے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتیں پہلے کے مطابق ہی ہوں گی۔ قیمتوں میں تازہ تبدیلی کے بعد دہلی میں 19 کیلو والا ایل پی جی سلنڈر 1652.50 روپے سے بڑھ کر 1691.50 روپے ہو گیا ہے۔ کولکاتہ میں اس کی قیمت 1764.50 روپے سے بڑھا کر 1802.50 روپے کر دی گؑئی ہے یعنی 38 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ممبئی میں یہ سلنڈر 39 روپے مہنگا ہوکر 1644 روپے میں ملے گا۔ جنوبی ریاست چنئی کی بات کی جائے تو یہاں 1817 روپے میں ملنے والا کمرشیل سلنڈر اب 1855 روپے میں ملے گا۔
No Comments: