قومی خبریں

خواتین

جنتادل یو کے قومی ترجمان کےعہدے سے کے سی تیاگی کا استعفیٰ

سیاسی چہ میگوئیوں کا بازار گرم -راجیو رنجن کو پارٹی کا نیا قومی ترجمان بنایا گیا

نئی دہلی : جنتادل یو کے سینئر رہنما اور پارٹی کے قومی ترجمان کے سی تیاگی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس سے سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ انہوں نے اپنا استعفیٰ نجی وجوہات سے دینے کی بات کہی ہے لیکن ان کے اس فیصلے کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں جنتادل یو کے جنرل سکریٹری آفاق احمد خان نے ایک خط جاری کرکے راجیو رنجن کو پارٹی کا نیا قومی ترجمان بنائے جانے کی جانکاری دی ہے۔
قیاس لگایا جا رہا ہے کہ تیاگی کے استعفیٰ کے پیچھے اور بھی کئی وجوہات پوشیدہ ہیں جن میں ان کے بیانات کی وجہ سے پارٹی کے اندر اور باہر پیدا ہوئے اختلاف ہو سکتے ہیں۔ الزام لگایا جارہاہے کہ کے سی تیاگی کچھ وقت سے پارٹی کے اصل موقف سے الگ ہوگئے تھے اور انہوں نے پارٹی قیادت یا دیگر سینئر رہنماؤں سے صلاح و مشورہ کیے بغیر ہی اپنے بیان جاری کیے۔ اس وجہ سے پارٹی میں ان کے خلاف ناراضگی پیدا ہوگئی تھی۔
کے سی تیاگی کے بیانات سے این ڈی اے کے اندر بھی اختلاف کی خبریں سامنے آئیں تھی جس میں خاص کر خارجہ پالیسی کے معاملے پر ان کے ذریعہ انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کی تائید شامل تھی۔ انہوں نے اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند کرنے کے ایک مشترکہ بیان پر اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ دستخط کیے تھے۔ جس کے بعد پارٹی میں ان کے خلاف زبردست ناراضگی پیدا ہوگئی تھی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *