قومی خبریں

خواتین

اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کا حق ہے کہ وہ اپنا دفاع کرے

واشنگٹن: امریکی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے اس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کو دباؤ کے طور پر استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ بنجامن نتن یاہو کی حکومت کو غزہ میں فوجی کارروائیاں کم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کے جائزے کے حوالے سے امریکی میڈیاکی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کا حق اور فرض ہے کہ وہ حماس کے خطرے کے پیش نظر اپنا دفاع کرے۔ بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی حفاظت کرے۔ اپنے شہریوں کی جانیں بچائے۔اسی طرح ہم اسرائیل کی جنگ میں حمایت کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ہم سات اکتوبر سے اپنے دیرینہ اتحادی کے ساتھ ہیں اوراسے اسلحہ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *