غزہ: غزہ کی پٹی پر7اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں قتل کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 338تک پہنچ گئی ہے ۔غزہ کی فلسطین وزارت صحت نے 445 روزہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں بیان جاری کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں 3 قتل عام کر کے 21 افراد کو قتل اور 51 کو زخمی کر دیا ہے ۔اس طرح 7اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں قتل کئے گئے افراد کی تعداد 45 ہزار 338 اور زخمیوں کی تعداد 1لاکھ 7 ہزار 764 تک پہنچ گئی ہے۔ابھی تک بہت سی لاشیں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی اور راستوں میں بکھری پڑی ہیں لیکن اسرائیلی فوج کے جبر کی وجہ سے صحت اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ان تک پہنچ نہیں پا رہی ہیں۔
No Comments: