قومی خبریں

خواتین

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی

مسجد اقصیٰ میں بھی ہوئی نماز۔اسرائیلی مظالم کےشکار فلسطینی عوام کے لئے خصوصی دعائوں کا ہتمام

نئی دہلی :سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یوروپی ممالک ، پاکستان کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر اور کیرالا میں آج عید الفطر کا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ میں مسجد نبویؐ میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔مسجد قبلتین اور مسجد قباء میں بھی نماز عیداداکی گئی۔متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے، برطانیہ ،فرانس ،امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید منائی گئی۔انڈونیشیا میں بھی آج عیدالفطر منائی گئی، انڈونیشیا میں نماز عیدالفطر کا بڑا اجتماع دارالحکومت جکارتہ میں ہوا۔فلسطین میں بھی آج عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منائی گئی، ہزاروں افراد نے مسجد الاقصی میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی عوام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی ہے۔
ترکی میں بھی آج عیدالفطرمنائی گئی، ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترک عوام سمیت تمام عالم اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ترک صدر کا عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عیدیں ہمارے اتحاد، یکجہتی ، بھائی چارے کی تجدید کے دن ہیں، عید کے دن یتیموں، ناداروں، ضرورتمندوں، مظلوموں کی مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کو خود کو تقسیم کرنے، ایک دوسرے کا مخالف بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔رجب طیب اردوان فلسطین اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر افسوس جتایاہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *